لیفٹیننٹ محمد حسن شہید کی نماز جنازہ لاہور گیریژن میں ادا ،وزیراعظم کی شرکت

Feb 15, 2025 | 21:18:PM
لیفٹیننٹ محمد حسن شہید کی نماز جنازہ لاہور گیریژن میں ادا ،وزیراعظم کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد منصور)لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ لاہور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف نے میران شاہ میں جام شہادت نوش کیا،نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی،وزیر دفاع ، وزیر اطلاعات،سینئر فوجی و سول حکام، شہید کے عزیز و اقارب بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی بے مثال قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا،لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی بے مثال قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم اور جذبے کی مثال ہے، ہمارے بہادر بیٹے ملکی سلامتی، دفاع اور خود مختاری کیلئے جانوں کا نظرانہ پیش کرتے ہیں،پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ21 سالہ لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب - قومی
ٹیگز: