عمران خان نے مزید 4اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید 4 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے وقت غائب ہونے والے پی ٹی آئی اراکین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم کے دوران غائب ہونے والے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گیے تھے جس کے جواب پارٹی کو وصول ہوئے ،شوکاز نوٹس کے جواب میں قائدین نے فیصلہ کیا اور بانی تحریک انصاف کو آگاہ کیا۔
ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے ذین قریشی کے علاوہ سب کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا،عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے سب پتا ہے کہ ان کے ساتھ کیا،ہوا، میں پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ زیادتی نہیں کروں گا ،جب میں اور ورکرز ڈٹ کر کھڑے ہیں تو یہ عوام کے ووٹ لیکر کیوں نہیں ڈٹے؟
واضح رہے کہ ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین ، ظہور حسین قریشی، مبارک زیب، چوہدری عثمان، اورنگزیب کھچی اور چوہدری الیاس ہیں۔