گوجرانوالہ:فیکٹری میں دھماکے میں دو ہلاکتوں پر مالکان کیخلاف مقدمہ درج

Stay tuned with 24 News HD Android App

(زاہد اقبال رانا)گوجرانوالہ میں فیکٹری میں دھماکہ اور آتشزدگی پر پولیس نے اپنی مدعیت میں دوہلاکتوں اور8 افراد کے زخمی ہونے پرمقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ فیکٹری مالکان انور،آصف اورعاقب کے خلاف درج کیاگیا،دھماکے میں ریحان اورنامعلوم شخص جاں بحق جبکہ 11سالہ موسی،30سالہ طلحہ،عباس30سالہ اورنعمان 19سالہ زخمی ہوئے۔16سالہ سفیان،24سالہ سلیمان،19سالہ طلحہ اور27سالہ حسیب بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
لیبر انسپکٹر کا کہناتھا کہ جاں بحق اورزخمیوں کی امدادی رقم کلیم کردی گئی ہے۔جاں بحق کے ورثاء کو5لاکھ،زیادہ زخمیوں کو3لاکھ 50ہزارجبکہ کم زخمی کوایک لاکھ مالکان دیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غفلت پر ڈائریکٹرسوشل سکیورٹی وحیدڈارکوبھی معطل کردیاگیاہے ۔
یاد رہے آج فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا ۔ سلمان انڈسٹری میڈیسن کے رائپرز کرش کرنے کا گودام تھا ،کرش مشین میں آگ لگنے سے آگ کا پریشر زیادہ ہونے سے دھماکہ ہوگیا تھا۔