وفاقی دارالحکومت سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Feb 15, 2025 | 23:01:PM
وفاقی دارالحکومت سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزادترک)وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی سمیت آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اوراسلام آباد میں زلزلے سے لرز اٹھا،بھمبر،سماہنی،راولاکوٹ,بلوچ دھیر اور نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

مری، چکوال، جہلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔خیبرپختونخوا کے شہروں سوات، پشاور، ایبٹ آباد، مالاکنڈ سمیت دیگر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدید 4.8ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے جنوب مشرق میں 8کلو میٹر دور تھا جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 17کلومیٹر ریکارڈ کی گئی 

 زلزلے کے جھٹکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

یہ بھی پڑھیں:مایہ ناز کرکٹر کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: