پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Feb 15, 2025 | 23:41:PM
 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دردوبدل کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں4روپے کمی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی ہوئی ہے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ 
مٹی کے تیل کی قیمت میں3 روپے 20 پیسے کی کمی سے  نئی قیمت 171 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے 25 پیسے کمی ہوئی اور اس کی نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ 

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا ،وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی منظوری سے پیٹرولیم کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 


 یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان