پنجاب میں دھند کے ڈیرے،حد نگاہ انتہائی کم، موٹروے بند،فلائٹس شیڈول متاثر

Jan 15, 2021 | 09:16:AM
 پنجاب میں دھند کے ڈیرے،حد نگاہ انتہائی کم، موٹروے بند،فلائٹس شیڈول متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار رہا،صبح سویرے دھند چھا جانے سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ٹریفک نظام درہم برہم،لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا۔

لاہور، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، خانیوال سمیت پنجاب کے کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی ہے۔کئی علاقوں میں حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی۔شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند کردی گئی۔موٹروے پولیس نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ  غیر ضروری سفر سے گریزکیا جائے اور ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال لازمی کیا جائے۔