پولیس کی پھرتیاں،50مقامات پر چھاپے، 260 افرادگرفتار

Jan 15, 2021 | 11:09:AM
 پولیس کی پھرتیاں،50مقامات پر چھاپے، 260 افرادگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وزیراعظم عمران خان کے آج دورہ لاہور سے پہلے پولیس نے خوب پھرتیاں دکھائیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی شب ٹیپو ٹرکاں والا  اور لاڈا گجر سمیت متعدد افراد کے گھروپوں پر چھاپے مارے جس میں کئی افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق رات گئے 50 مقامات پر چھاپے مارے گئے جب کہ اشتہاریوں کو پناہ دینے اور شہریوں کو دھمکانے کے الزام میں پولیس نے کارروائی کی ، ان چھاپوں میں 260ریکارڈ یافتہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔