(24نیوز)نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں حملوں اور ہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے۔کئی ریاستوں میں نیشنل گارڈز طلب کرلئے گئے۔
امریکی قانون نافذ کرنےوالے ادارے ایف بی آئی نے خبر دار کیا ہے کہ16سے20 جنوری تک جوبائیڈن کے خلاف احتجاجاً امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر حملے کا خدشہ ہے۔ایف بی آئی کی وارننگ کے بعد امن و امان پر قابو پانے کے لئے 20 ہزار نیشنل گارڈز طلب کرلئے گئے ہیں جبکہ سیاسی رہنماؤں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔
دارالحکومت واشنگٹن میں لاک ڈاون جیسی صورتحال ہے جس کے باعث متعدد سڑکیں اور شہر میں رکاوٹوں کی تعداد بڑھا دی گئی۔کیپیٹل ہل کے اطراف کاروبار، میٹرو اسٹیشنز، پارکس اور دیگر اہم مقامات 15سے 21 جنروی تک بند کر دئیےگئے جبکہ واشنگٹن کے مرکزی علاقوں میں ہوٹل بند بھی بند کروادئیے گئے ہیں۔ کیپیٹل ہل کی عمارت کے اندر اور باہربھی فوج تعینات ہے، عمارت کو اونچی باڑ لگاکر امریکی سپریم کورٹ اور لائبریری آف کانگریس سے الگ کردیا گیاہے۔
سکیورٹی حکام نے انتہائی دائیں بازو کے گروپ کی جانب سے حملوں کا خدشہ ظاہر کیاہے۔ مریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہفتے کے روز ایک مسلح گروپ واشنگٹن آنا چا ہتا ہے۔ حکام نے شہریوں کو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دن گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔