18 جنوری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان

Jan 15, 2021 | 12:24:PM
18 جنوری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔شفقت محمود کا کہنا ہے کہ رواں سال بغیر امتحان کسی کوپاس نہیں کیاجائےگا،اگلے ہفتے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے اجلاس کے بعد  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا  18 جنوری سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں میں تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔ ایک ہفتہ بڑھاتے ہوئے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کی تعلیمی سرگرمیاں یکم فروری سے شروع ہوں گی۔وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ  ہائر ایجوکیشن میں تعلیمی سرگرمیاں بھی یکم فروری سے بحال کی جائیں گی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 9ویں سے 12 ویں جماعت کے امتحانات ہونا باقی ہیں،رواں سال بغیر امتحان کسی کوپاس نہیں کیاجائےگا۔اگلے ہفتے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  اجلاس میں شہروں میں کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا جائے گا۔ جن شہروں میں وائرس کا انفیکشن ریٹ بہت زیادہ ہے وہاں یکم فروری سے تعلیمی سلسلہ شروع کیا جائے یا نہیں،چھوٹی جماعتیں کھولنے سے پہلے شہروں میں انفیکشن ریٹ دیکھا جائے۔