چئیرمین نیب بتائیں کون بلیک میل کررہاہے؟ سلیم مانڈوی والا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ جب تک نیب والے اپنے اثاثے ڈکلیئر نہیں کرتے میری لڑائی چلتی رہے گی۔چئیرمین نیب سینٹ اور ہماری کمیٹی میں آخر بتائیں انہیں کون بلیک میل کر رہا ہے؟
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب سینٹ اور ہماری کمیٹی میں آکر بتائیں کہ کون انہیں بلیک میل کر رہا ہے، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے ساتھ اجلاس کر کے ڈیل کرنا چاہ رہا ہوں۔حکومت کو نیب کے احتساب پر کیا اعتراض ہے، نیب جو غلطیاں کر رہا ہے اسے روکا جائے۔ جب تک نیب والے اثاثے ڈکلیئر نہیں کرتے جدوجہدجاری رہے گی۔میری لڑائی چلتی رہے گی۔
سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ لوگوں کو رسوا کرنے کیلئے نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں،نیب کو بزنس سے باہر رہنا ہو گا ورنہ ملک میں کاروبار کرنا مزید مشکل ہو جائے گا، جس ملک میں پارلیمنٹ ڈر جائے، عام آدمی تو کہیں کا نہیں رہے گا، بابر اعوان نے بھی مجھے سپورٹ کیا، لوگ میرے پاس آکر کہتے ہیں نیب سے بچائیں، نیب کے متاثرہ افراد ہمارے ساتھ آئیں گے، اب مزید بولیں گے، ہر ہفتے پریس کانفرنس کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف نیب نے آخر کار ریفرنس دائر کر دیا ہے، 29 دسمبر کو خبر نیب جاری کرتا ہے کہ ریفرنس دائر کر دیا، جب پوچھا تو کہا گیا کہ ابھی ریفرنس دائر نہیں ہوا، مجھ پر نیب ریفرنس کا اوپن ٹرائل کروایا جائے۔