نیب اصلاحات کیلئے تیار،این آراو نہیں دیں گے: بابراعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کوئی ججمنٹ پاس نہیں کرسکتی البتہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تحقیقات کرسکتی ہے،نیب اصلاحات کیلئے تیار ہیں لیکن کسی بھی فورم پر این آراو نہیں دیا جائے گا۔
سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بابراعوان کا کہنا تھا کہ گزشہ 10 سال میں نیب قانون میں کوئی ترمیم نہیں ہوئی، ہر مسئلے پر اصلاحات کرنے کو تیار ہیں، احتساب عدالت کے دروازے پر موٹا تالا ڈال کر چابی کسی اور کے حوالے نہیں کی جائے گی، کسی بھی فورم پر این آر او نہیں دیا جائے گا۔
بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو تحقیقات کا اختیار ہے، پارلیمنٹ کو اختیار ہے کسی کو بھی طلب کرے، ریکارڈ منگوائے، پی اے سی سرکاری اکاؤنٹ کو چیک کرے گی، پاکستان میں ادارے کبھی چلنے نہیں دیئے گئے۔