عثمان بزدار  کی اپوزیشن ارکان سے ملاقاتیں، سینٹ الیکشن سے قبل مشاورت

Jan 15, 2021 | 14:03:PM
عثمان بزدار  کی اپوزیشن ارکان سے ملاقاتیں، سینٹ الیکشن سے قبل مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سینیٹ انتخابات سے قبل کافی متحرک نظر آ رہے ہیں اور انہوں نے اپوزیشن کے ارکان سے ملاقاتیں  دوبارہ شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے اپوزیشن جماعتوں کے5 ارکان اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی عباس علی شاہ اور طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلی عثمان بزدار کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ  کی جانب سے سینیٹ انتخابات کی حتمی حکمت عملی کے لئے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ کے انتخابی مرحلے میں بھی بھرپور مینڈنٹ حاصل کرے گی،، پنجاب سے تحریک انصاف کے سینیٹ کے لئے امیدواروں کو کامیاب کروایا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب نے وزرا کو  گروپ بنا کر ٹاسک سونپنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزرا کو ٹارگٹ دیئے جائیں گے۔