ٹرمپ کے داماد اور بیٹی نے ٹوائلٹس پر کروڑوں اڑا دیئے

Jan 15, 2021 | 14:42:PM

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کی بیٹی اور داماد پر سرکاری خزانے کو ایک لاکھ 44 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کر دیئے گئے۔
 امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد کشنر نے اپنی سیکیورٹی پر تعینات خفیہ ایجنٹس کو اپنے پرتعیش گھر میں واش روم استعمال نہیں کرنے دیا۔جیئرڈ کشنر نے واشنگٹن ڈ ی سی میں 2017 میں شاندار مکان کرائے پر لیا جس میں چھ بڑے اور ایک چھوٹا ٹوائلٹ تھا لیکن ایوانکا اور کشنر نے خفیہ ایجنٹس کو ٹوائلٹس استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، مجبورا ایجنٹس فٹ پاتھ، ہوٹلوں کے ٹوائلٹس، پبلک ٹوائلٹس اور قریبی مقامات استعمال کرتے رہے۔ رپورٹ کےمطابق ہمسایوں نے شکایت کی تو ایجنٹس سابق صدر اوباما کے گیراج کا ٹوائلٹ استعمال کرتے رہے، اس کےبعد میں ایوانکا اور کشنر کے مکان کے قریب سڑک پار ایک سٹوڈیو اپارٹمنٹ تین ہزار ڈالر ماہانہ کرائے پر مل گیا اور اسطرح2017 سے اب تک امریکی ٹیکس دہندگان کی ادا کردہ رقم سےایک لاکھ 44 ہزار ڈالر یعنی 23 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد صرف سیکرٹ ایجنٹس کے ٹوائلٹس پر خرچ کر دیے گئے۔اس حوالے سے ترجمان وائٹ ہاؤس نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ ایجنٹس کو باتھ روم استعمال کرنے سے نہیں روکا گیا۔

مزیدخبریں