قیام امن کی کوششیں سبوتاژ کرنے اجیت دوول کابل پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)افغانستان میں قیام امن کیلئے کی جانے والے کوششوں کو سبوتاژکرنے کیلئے بدھ کے روز بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول غیر اعلانیہ دورےپر کابل پہنچے۔بھارت کی جانب سے سرکاری سطح پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان میں قیام امن کیلئے جاری کوششوں اوردہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری طرف بھارت کی طرف سے دورے کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
وضح رہے کہ بھارتی مشیرقومی سلامتی نے دورہ کابل ایسے موقع پر کیا ہے جب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں انٹرافغان مذاکرات جاری ہیں۔پاکستانی حکام کو خدشات لاحق ہیں کہ اجیت دوول کا یہ دورہ افغانستان میں قیام امن کیلئے کی جانے والی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوششوں کا حصہ ہے کیونکہ بھارت افغانستان میں امن نہیں چاہتا۔ لہذا ہندوستان حالات خراب کرنے کی کوششیں کرتا رہے گا تاکہ وہ اس بدامنی سے فائدہ اٹھا سکے۔