بابراعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بابر اعظم کیلئے اچھی خبر،لاہور ہائی کورٹ نے قومی ٹیم کے کپتان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل کردیا،متعلقہ ایس ایچ او اور حامیزہ مختار کو8 فروری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی جس میں اندراج مقدمے کی درخواست پر ماتحت عدالت کے احکامات کو چیلنج کیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے وکیل حارث عظمت ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا ہے۔ وکیل کے مطابق حامیزہ مختار نے بابر اعظم کو بلیک میل کرنے کیلئے بے بنیاد درخواست دائر کی۔
بعدازاں عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور حامیزہ مختار کو8 فروری کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔