(24 نیوز)شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 5اوورز کا میچ کھیلنے کےخواہشمند ہیں جبکہ پیپلزپارٹی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے،اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت سے ہمیں ڈر نہیں، مولانا فضل الرحمن 5 اوورزکا میچ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی ان کی امیدوں کے برعکس ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی تاہم اجازت دینے کامطلب کھلی چھوٹ نہیں، امن وامان خراب کریں گےتوقانون حرکت میں آئےگا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والےاستعفے نہیں دیں گے، سینیٹ اورضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ کوئی سیاستدان انتشار اور خلفشار نہیں چاہتا، ملک کیلئے آئین اور قانون کا احترام کریں۔