(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کے استعفے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ ندیم افضل چن غیرت مند ہیں جو حکومت سے الگ ہوگئے، حکمران کس منہ سے اپنی تعریفیں کررہے ہیں‘‘۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر انہوں نےکہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام سے جو وعدے کیے انہیں پورا کرکے دکھایا اور ہم نے اپنے دور میں اپنے منشور پر 80 فیصد عمل کیا لیکن ملک کے عوام اس وقت منہگائی کی وجہ سے پریشان ہیں۔