ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،گورنر پنجاب

Jan 15, 2021 | 18:45:PM
ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کاکہنا ہے کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،ہمارے ڈاکٹرز یا دیگر پروفیشنلز جس ملک میں بھی گئے وہاں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ۔
چودھری محمد سرورنے گورنر ہاوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یورپ میں لوگ ایشیائی ڈاکٹرز کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارے ملک میں مریضوں کی میڈیکل ہسٹری نہیں بنائی جاتی جس سے مسائل ہوتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمیں آج تک نہیں معلوم ہو سکا کہ پاکستان میں ڈایا بٹیز اور ہیپاٹائٹس کے کتنے مریض ہیں، ہمارے ملک میں ہیپاٹائٹس اور ڈایابٹیز کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں ایک لاکھ بچے گندا پانی پینے کیوجہ سے آتے ہیں ،ڈاکٹرز کو کورونا وائرس کےخلاف جانفشانی سے لڑنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ،یورپ اور امریکا کے ڈاکٹرز کورونا وائرس کے آگے بے بس ہو چکے تھے یہ ہماری تاریخ میں لکھا جائے گا کہ کورونا وائرس کے دوران پاکستانی ڈاکٹرز نے بے مثال کام کیا،انہوںنے کہاکہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بیرون ملک بھی ہماری کورونا کیخلاف لڑائی کو سراہا گیا، ہمارے ٹیلی میڈیسن سینٹرز بہترین کام کر رہے ہیں ،کل ہم نے ساہیوال میں ٹیلی میڈیسن سینٹر قائم کیا ہے، ساہیوال میں سرور فاؤنڈیشن بھی اپنی حیثیت سے کام کرے گا ،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 2005 کا زلزلہ اور 2010 کا سیلاب آیا جب ہم تباہ حالی کا شکار ہوئے پاکستان نے ہر بار مشکل وقت کا بھرپور مقابلہ کیا۔