(24 نیوز)نیب خیبر پختونخوا نے ہری پور سے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان اورانکی فیملی کے اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
فیصل زمان پی کے 42 سے آزادحیثیت میں صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے،نیب نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو ایک مراسلے میں فیصل زمان اورانکی فیملی کے تمام اثاثوں کی تفصیلات 19 جنوری تک نیب آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے،ممبر صوبائی اسمبلی فیصل زمان تحریک انصاف ہزارہ کے رہنما ملک طاہر اقبال کے قتل کیس میں اس وقت پولیس حراست میں ہیں۔
رکن اسمبلی خیبرپختونخوا فیصل زمان اور فیملی کے اثاثوں کی تحقیقات شروع
Jan 15, 2021 | 20:55:PM