گوادر بندرگاہ سے علاقائی روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،صدرعارف علوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو سی پیک سے فائدہ ہوگا۔
انہوں نے یہ بات اپنی زیرصدارت گوادر پورٹ پر ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں وفاقی وزیرعلی زیدی، مشیر تجارت و سرمایہ کاری رزاق داؤد اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب میں کہا کہ گوادر بندرگاہ سے علاقائی روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو سی پیک سے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ کا علاقائی مرکز بننے میں مدد ملے گی۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو روز گار کے بے پناہ مواقع حاصل ہوں گے۔صدر مملکت نے صدارتی خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے عوام کیلئے معاشرتی اور معاشی خوشحالی آئے گی۔