(24 نیوز)سندھ سرکار نے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیارویں اور بارویں جماعت کی کلاسز رواں ماہ 18 جنوری سے شروع ہونگی،دیگر کلاسز یکم فروری سے شروع کی جائیں گی۔نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ بورڈ کے امتحانات مئی اور جون 2021 میں ہونگے، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف اب ڈیوٹی کے فرائض پابندی سے نبھائیں گے ،متعلقہ انتظامیہ ایس اوپی کے تحت سکول کھولنے کی پابند ہوگی ۔
سندھ حکومت نے18جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
Jan 15, 2021 | 21:54:PM