جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیاگیا

Jan 15, 2021 | 22:39:PM

(24 نیوز)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ کے سلسلے میں سکیورٹی اجلاس کا انعقادکیاگیا، اجلاس پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے سکیورٹی انتظامات کے تناظر میں منعقد کیا گیا ،اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمدنے کی، اجلاس میں آرمی آفیسرز،پی سی بی حکام سمیت تمام سٹیک ہولڈرز اورپولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔
ڈی آئی جی مقصود احمد نے کہاکہ میچ کے دوران سکیورٹی ڈویژن کے 2000 اہلکار اور 1080 ایس ایس یو کمانڈوز سمیت کراچی پولیس کے 5000 اہلکار تعینات کئے جائیں گے ،اہلکار نیشنل سٹیڈیم کراچی،ایئر پورٹ، روٹ، ہوٹلز، پریکٹس گراؤنڈز اور دیگر تمام مقامات پر تعینات کئے جائیں گے، ڈی آئی جی نے کہاکہ سکیورٹی کیلئے ہوائی نگرانی کے علاوہ ماہرنشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کئے جائیں گے۔
سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن نے سٹیک ہولڈرز کے مابین مربوط رابطے کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جدید اسلحہ سے لیس کمانڈوز پر مشتمل سپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے گی۔

مزیدخبریں