کورونا وبا میں اضافہ۔۔ وزیراعلیٰ نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔۔پابندیاں لگائے جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد نئی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے،کورونا ٹاکس فورس اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس آج وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں ہوگا۔اجلاس صبح 10 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، جس میں کورونا ٹاسک فورس کے ارکان شرکت کریں گے۔محکمہ صحت اور ماہرین کورونا کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کریں گے۔اجلاس میں عوامی مقامات، سماجی تقاریب میں مکمل ویکسی نیشن کے بغیر داخلے پر پابندی لگائی جائے گی،شادی ہالز میں ماسک اور ویکسی نیشن کے بغیر آنے والوں کے خلاف کارروائی کی تجویزپر غور کیاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی۔۔۔ خریداروں کیلئے بڑی خبر آگئی
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کورونا ٹاکس فورس اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں کوروناایس او پیزپرعمل درآمد کیلئے سخت اقدامات کی سفارش کی جائے گی ،کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے حکام اور طبی ماہریں شریک ہونگے ۔
واضح رہے کہ شہرِ قائد میں کورونا کیسز کی شرح 28 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کی تشخیص کے لیے 7 ہزار 226 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 2 ہزار81 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سنی لیون شارک مچھلیوں میں گھر گئیں۔۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، مداح پریشان