(24نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکول کھلے رہیں گے۔ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی، تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کا سروے کیا جائے گا،سروے میں ہسپتالوں کی گنجائش کا جائزہ لیا جائے گا،ہسپتالوں میں کتنی گنجائش ہے اور مزید کتنی ضرورت ہے بتایا جائے، عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ جو سرکاری افسر ماسک نہیں پہنے گا سکو جرمانہ کیا جائے گا ۔جرمانے میں ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرنے کی تجویز ہے۔ تمام شادی ہالز، مارکیٹز، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ،انہوں نے کہا کہ شادی تقریبات میں کھانا باکس میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔مارکیٹس میں ویکسین کئے گئے افراد کے داخلہ کی اجازت ہوگی۔انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا رکارڈ چیک کرنا لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پرائمری سکول کے بچوں کو بڑی خوشخبری مل گئی
حکومت کی ویکسی نیشن مہم پورے صوبے میں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔کورونا کیسز میں اضافہ احتیاتی تدابیر نہ اپنانے کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطرناک وائرس کے خاتمہ کےلئےعوام تعاون کریں گے تو اس وبا پر کنٹرول ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی