(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک بار کو رونا وبا شدت اختیار کرگئی چوبیس گھنٹے میں مزید 2لاکھ 68 ہزارکیسز ریکارڈ کئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام ۔۔۔سخت سوالات پر انٹرویوادھورا چھوڑ دیا
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔گزشتہ روز بھارت میں 402 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں جبکہ ہندوستان میں اومی کرون متاثرین کی تعداد 6 ہزارسے زائد ہوگئی۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق کوروناکے مثبت کیسز کی شرح 16.6 فیصد تک جا پہنچی جبکہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے تجاوزکرگئی۔جبکہ شہرمیں کورونا کا پھیلاو¿ روکنے کیلئے’ویک اینڈ کرفیو‘کا نفاذ ہوگیا ۔55 گھنٹے کیلئے تمام غیرضروری سرگرمیوں پر پابندی عائدکردی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کو بھارت میں مشکلات کا سامنا
بھارت میں ایک بار پھر کوورنا وبا شدت اختیار کرگئی
Jan 15, 2022 | 12:33:PM