بھارتی جنرل کا ہیلی کاپٹر کیسے گرا۔۔؟انکوائری رپورٹ منظر عام پر 

Jan 15, 2022 | 12:55:PM
 تمل ناڈو , بھارتی جنرل، بپن راوت ، ہیلی کاپٹر ،حادثہ ، انکوائری رپورٹ ، آخر کارمنظر عام پر 
کیپشن: بھارتی جنرل بپن راوت  جبکہ دوسری جانب ہیلی کاپٹر تباہ پڑاہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) تمل ناڈو میں بھارتی جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثہ کی انکوائری رپورٹ  آخر کارمنظر عام پر آ ہی گئی۔ 

انکوائری رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر  کسی  تکنیکی خرابی، سبوتاژ یا غفلت کے باعث تباہ نہیں ہوا تھا۔ ۔ 8 دسمبر کو موسم کی صورتحال میں غیر متوقع تبدیلی کے سبب ہیلی کاپٹر بادلوں میں داخل  ہوکر راہ بھٹک گیا جس کے سبب حادثہ ہوا، ہیلی کاپٹر Mi-17 V5 حادثہ میں ٹرائی سروسز کورٹ آف انکوائری نے اپنی  ابتدائی  رپورٹ جمع کرادی ،تمل ناڈو کے کنور کے پاس گھنے کہر کے سبب فوج کا ہیلی کاپٹر 8 دسمبر کو حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر بادلوں میں داخل ہوا تو اسے آگے، نیچے اوپر کچھ دکھائی نہیں دیا ۔ ایسے میں پائلٹ کا کنٹرول بھی متاثر ہوا۔ اس کے سبب حادثہ ہوا اور  ہیلی کاپٹر  گر کر تباہ ہوگیا۔

 خیال رہے کہ اس حادثے میں جنرل بپن راوت سمیت 13 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ سی ڈی ایس بپن راوت ویلنگٹن واقع ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج میں لیکچر دینے جا رہے تھے، جانچ ٹیم نے حادثہ کے سب سے ممکنہ سبب کا پتہ لگانے کے لئے سبھی دستیاب گواہوں سے پوچھ گچھ کے علاوہ پرواز کا ڈیٹا، ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کا تجزیہ کیا۔  کورٹ آف انکوائری نے حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی،  سبوتاژ یا غفلت  کو  خارج  از امکان قرار دیا ہے۔

دوسری جانب جانچ کے نتائج کی بنیاد پر کورٹ آف انکوائری نے کچھ سفارشات بھی کی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیںبھارت میں ایک بار پھر کوورنا وبا شدت اختیار کرگئی