یوٹیوب پر 10 ارب سے زیادہ بار دیکھی جانیوا لی ویڈیو

Jan 15, 2022 | 13:06:PM

(24نیوز)بچوں کی پسندیدہ ’بے بی شارک’ یوٹیوب پر10 ارب سے زائد بار دیکھی جانیوالی پہلی ویڈیوبن گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ایک بار پھر کوورنا وبا شدت اختیار کرگئی
تفصیلات کے مطابق بچوں کی میوزیکل نظم نے یہ سنگ میل 5 سال کے عرصہ میں عبور کیا ۔جنوبی کوریائی کمپنی کی ویڈیو میں امریکی گلوکارہ ہوپ سیگوئن نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے میوزیکل نظم جون 2016 میں یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی تھی۔بے بی شارک نے نومبر 2020 میں لوئس فونسی اور ڈیڈی یانکی کی ویڈیو ڈیسپاسیٹو کو پیچھے چھوڑ کر یوٹیوب کی سب سے زیادہ مقبول ویڈیو کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ڈیسپاسیٹو دوسرے نمبر پر ہے جسے اب تک 7 ارب 70 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے ۔

تیسرے نمبر پر بھی بچوں کی ہی ایک ویڈیو جونی جونی یس پاپا ہے جسے لو لو کڈز نے تیار کیا تھا جبکہ ایڈ شیرین کی ویڈیو شیپ آف یو چوتھے اور وز خلیفہ کی ویڈیو سی یو اگین 5 ویں نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیروں کے جھرمٹ میں اکیلی خاتون ۔۔۔ویڈیو دیکھنے والے دنگ رہ گئے

مزیدخبریں