رواں سال کی مہنگی ترین گاڑی ۔۔ رجسٹریشن فیس کتنی۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لگژری گاڑی سے بھی زیادہ رقم رجسٹریشن فیس پر خرچ کرڈالی۔ایکسائز حکام نےگاڑی کی رجسٹریشن فیس 53لاکھ 2ہزار580 روپے وصول کی۔
ایکسائز حکام کے مطابق سٹی ہاؤسنگ سکیم نے 12 کروڑ 73لاکھ کی مرسیڈ بنز فرید کورٹ ہاؤس میں رجسٹرڈ کروائی , گاڑی کی رجسٹریشن فیس 53لاکھ 2ہزار580 روپے وصول کی گئی۔
ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ من پسند اے جی وائی ٹرپل ون نمبر ایک لاکھ 20ہزار میں خریدا گیا۔ اس سے قبل بھی گزشتہ سال بھی ایک گاڑی کا چالان 52لاکھ سے زائد کا جاری ہوا تھا۔ اگلے ہفتے پراسس مکمل کرکے کارڈز اور نمبر پلیٹس فراہم کردی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی سفر کرنےوالوں کیلئے اہم خبر آ گئی