توبہ توبہ ۔۔عجیب و غریب بچھڑا۔۔3 آنکھیں اورناک کے 4سوراخ۔۔پوجا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع راج نند گاؤں میں ایک عجیب و غریب واقع سامنے آیا ہے ،جہاں گنڈئی گاؤں میں ایک جرسی گائے نے تین آنکھوں والے بچھڑے کو جنم دیا ہے ۔ اس ناقابل یقین بچھڑے کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ گاؤں میں پہنچ رہے ہیں ۔ لوگ بچھڑے کی پوجا بھی کررہے ہیں اور پیسوں کا چڑھاوا بھی چڑھا رہے ہیں ۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق چھتیس گڑھ کے راج نند گاؤں ضلع تین آنکھوں والے بچھڑے کو دیکھنے کیلئے لوگ قطار لگا کر کھڑے نظر آرہے ہیں ۔ مقامی لوگ اس کی پوجا کرنے لگے ہیں ۔ ضلع کے گنڈئی علاقہ کے گرام پنچایت بندیلی کے اشوت گرام لودھی نوا گاؤں میں تین آنکھوں والا بچھڑا گائے نے جنم دیا ہے ۔گاؤں کے ہیمنٹ چندیل نامی شہری کھیتی باڑی کے کام کے علاوہ گائے کی پرورش میں دلچسپی رکھتاہے اور اس نے ایک جرسی گائے کی پرورش کی ۔ مکرسکرانتی کے دن ان کے گھر میں اس گائے نے ایک بچھڑے کو جنم دیا ، جس کی تین آنکھیں ہیں ۔ ایک آنکھ سر کے بیچ میں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کی ناک میں دو کی جگہ چار سوراخ ہے ۔یہ خبر تیزی سے علاقہ میں پھیل گئی ۔ متعدد لوگ اس کو مذہبی عقیدت سے جوڑ کر تو کوئی سائنس کا کرشمہ مان کر اس تین آنکھوں والے بچھڑا کو دیکھنے کیلئے پہنچ رہیں ہے ۔مقامی لوگوں کی مانیں تو علاقہ میں ایسا واقعہ پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے ، جس میں ایک بچھڑا تین آنکھوں کے ساتھ پیدا ہوا ہے ۔زیادہ تر لوگ اس کو مذہبی عقیدت سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں ۔ مقامی لوگ بچھڑے کو پھول ، پھل ، پیسہ چڑھا کر اس کی پوجا کررہے ہیں ۔ بچھڑے کی جھلک پانے کیلئے گھر کے باہر لوگوں کی قطار لگ رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا کا قہر، لاشوں کے ڈھیر دوبارہ لگنے لگے!!