(24 نیوز)ایک روزکی کمی کے بعد سونے کی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز (جمعہ کو)سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی تھی ، صرف ایک روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں،ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ہو گیا، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 150 روپے ہو گئی جبکہ دس گرام سونے کاریٹ 343 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 7 ہزار 296 روپے ہو گیا۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہوکر 1819 ڈالر فی اونس ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا حکومت کو سرپرائز، کتنے وزرا پارٹی میں شامل؟