کورونا کیسز میں اضافہ ۔۔۔ عمرہ زائرین پر نئی پابندیاں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) سعودی عرب میں کورونا کے بڑھتے کیسز سے بچاؤ کیلئے نیا قانون متعارف کرا دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں 30 دن رہنے کی اجازت ہو گی اور سعودی عرب میں دوران قیام 3 مرتبہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔عمرہ ادا کرنے کیلئے آنے والوں کی عمر 12 سال اور اس سے زائد ہونی چاہئے جبکہ زائرین کو کورونا ہیلتھ ایپ پر حفاظتی ٹیکوں کا سٹیٹس بھی دکھانا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک روز کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں تیزی آگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 31 لاکھ 44 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 7 ہزار 500 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا کا قہر، لاشوں کے ڈھیر دوبارہ لگنے لگے!!