لتا منگیشکر کو کورونا اور نمونیہ۔۔زیادہ عمر بہتری میں رکاوٹ۔۔ڈاکٹرز نے کیا رائے دیدی۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر حال ہی میں کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی تھیں اور کورونا کے ساتھ ہی وہ نمونیہ کی بھی لپیٹ میں آگئی تھیں، وہ ابھی بھی آئی سی یو میں ہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اب اُن کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا انفیکشن کے بعد 8 جنوری کو انہیں ممبئی کے بریج کینڈی ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا اور وہ ابھی بھی آئی سی یو میں ہی ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق فی الحال لتا منگیشکر کی حالت مستحکم ہے اور وہ پہلے سے کافی بہتر ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کو کورونا وائرس اور نمونیہ دونوں ہوا ہے اور اُن کی عمر کے پیش نظر ڈاکٹرز نے اُنہیں انڈر آبزرویشن رکھا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ابھی انہیں دیکھ بھال کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر لگاتار عظیم گلوکارہ کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور 7 سے 8 دنوں تک لتا منگیشکر کو ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ ٹھیک ہوجائیں گی لیکن عمر کی وجہ سے کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت میں کورونا انفیکشن کے پھیلنے کے بعد لتا منگیشکر اپنے گھر سے باہر نہیں نکلی ہیں۔ نومبر 2019 سے وہ اپنے گھر میں ہی ہیں لیکن اُن کے گھر میں کام کرنے والی ہیلپر کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔ جس کے بعد اُن کا بھی ٹیسٹ کرایا گیا۔ اس سے قبل 2019 میں بھی لتا منگیشکر کو ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ اس دوران انہیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: توبہ توبہ ۔۔عجیب و غریب بچھڑا۔۔3 آنکھیں اورناک کے 4سوراخ۔۔پوجا شروع