عمران خان سن لیں عوام 27 فروری کو اپنا حق لینے آرہے ہیں۔۔بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سن لیں! ساحلوں سے پہاڑوں اور دریاؤں کے کناروں سے صحراؤں تک ہر جگہ سے عوام 27 فروری کو اپنا حق لینے آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے نوشہرہ سے تحصیل ناظم کے انتخابات میں حصہ لینے والے احد خٹک نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ہر علاقے سے نمایاں عوامی ووٹوں کا حصول اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جڑیں صوبے میں گہری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ27 فروری کو عوام پورے پاکستان سے نکلیں گے اور مہنگائی کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت سے حساب لیں گے۔چئیرمین پیپلز پارٹی کو احد خٹک نے تحصیل نوشہرہ میں ناظم کے سلسلے میں ہونے والے انتخابات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ انہوں نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے آبائی گاؤں سے پی ٹی آئی کو شکست دی۔ زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی راہنما احد خٹک نے یقین دہانی کروائی کہ لانگ مارچ میں نوشہرہ کے عوام آپ کے ساتھ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:لتا منگیشکر کو کورونا اور نمونیہ۔۔زیادہ عمر بہتری میں رکاوٹ۔۔ڈاکٹرز نے کیا رائے دیدی۔۔؟