مہنگائی مار گئی۔۔ سرکاری ملازمین بھی پریشان۔۔تنخواہیں 100 فیصد  بڑھاؤ ورنہ ۔۔؟

Jan 15, 2022 | 19:40:PM

(24 نیوز)حالیہ ضمنی بجٹ کے بعد مہنگائی سے وفاقی سرکاری ملازمین بھی پریشان ہو گئے، انہوں نے تنخواہیں 100 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے 10 فروری کو وزارتِ خزانہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کا اعلان کر دیا ۔

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے مطابق 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنےدھرنا ہوگا، جس میں وفاقی وزارتوں، محکموں، ڈویژنز کے ملازمین شریک ہوں گے۔آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے تمام سرکاری ملازمین کو بھرپور شرکت کی ہدایت کی  ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت 11 فروری 2021 کے تحریری معاہدے کی پاسداری کرے۔  آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے  چیف کوارڈینیٹر  رحمان باجوہ نے کہا ہے کہ مارچ ہر صورت ہو گا، گرینڈ الائنس میں شامل تمام تنظیمیں بھی احتجاج میں شریک ہوں گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہوشربا مہنگائی  کے تناسب سے تنخواہیں 100 فیصد بڑھائی جائیں،چاروں ایڈہاک الاؤنس کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے، خیبر پختونخواہ طرز پر گریڈ ایک تا 16 اپ گریڈیشن کی جائے، معاہدہ کے مطابق ٹائم سکیل پروموشن کو یقینی بنایا جائے،آزاد کشمیر و گلگت بلتستان طرز پر ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے،  پینشن میں بھی کم از کم %25 اضافہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سن لیں عوام 27 فروری کو اپنا حق لینے آرہے ہیں۔۔بلاول بھٹو

مزیدخبریں