سیاحوں کو مری میں داخلے کی مشروط اجازت۔۔۔روزانہ کتنی گاڑیاں داخل ہو سکیں گی؟ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو مری داخلے کی مشروط اجازت دیدی،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کی اجازت دے دی گئی ہے ،داخلی گاڑیوں پر پابندی مری اور آزادکشمیر کے رہائشیوں پر لاگو نہیں ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں: سکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلقات مہنگے پڑ گئے۔۔۔جیکولین فرنینڈس کی مشکلات میں اضافہ
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر مری ٹریفک پلان ترتیب دیں گے ،حد سے زائد گاڑیوں کو روکنے کی ذمہ داری بھی چیف ٹریفک آفیسر کی ہو گی ،شام 5 بجے سے صبح 5 کے درمیان مری میں سیاحوں کا داخلہ نہیں ہو سکے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ ایکسین چیف ٹریفک آفیسر محکمہ موسمیات سے مکمل رابطے میں رہیں گے ،چیف ٹریفک آفیسر، سٹی پولیس آفیسر مناسب نفری تعینات کرنے کے پابند ہونگے ۔مری آنے اور جانے والی گاڑوں کا باقاعدہ ڈیٹا بیس مرتب کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں کی بندش۔۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ