(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں خدمات کی فراہمی کے تمام مقامات پر سیکورٹی کیمروں کی موجودگی اور چوری اور لوٹ مار کی کارروائیوں پر سخت سزاؤں کے باوجود یہ اقدامات بعض افراد کو دن دیہاڑے گاڑی چوری کرنے سے نہ روک سکے۔
العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس بات کی تائید ایک وائرل ہونے والے وڈیو کلپ نے کی جس میں سعودی عرب کے الشرقیہ صوبے میں ایک پنکچر کی دکان سے بعض افراد گاڑی کو اُس کے مالک کے سامنے لے اڑتے نظر آئے۔ادھر الشرقیہ صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان کے بیان کے مطابق بقیق ضلع کی پولیس نے 3 شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے جنہوں نے گاڑیوں کے پنکچر کی ایک دکان سے گاڑی چرا لی تھی۔ابتدائی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ افراد گاڑیاں چرا کر ان کے پرزے کھول کر فروخت کرنے کے جرم کا ارتکاب کرتے تھے۔ علاوہ ازیں ان افراد کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئیں۔ تینوں سعودی شہریوں کو استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی مار گئی۔۔ سرکاری ملازمین بھی پریشان۔۔تنخواہیں 100 فیصد بڑھاؤ ورنہ ۔۔؟