(ویب ڈیسک)برطانوی ایکسٹر یونیورسٹی کی تحقیق میں عندیہ دیا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے ہر 10 میں سے ایک مریض قرنطینہ میں 10 دن گزارنے کے بعد بھی بیماری کو آگے پھیلا سکتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس تحقیق میں ایک نئے ٹیسٹ کو استعمال کیا گیا جو یہ شناخت کرتا ہے کہ وائرس اب بھی آگے لوگوں کو بیمار کرنے کی حد تک متحرک ہے یا نہیں۔تحقیق میں کووڈ 19 سے متاثر 176 افراد کے نمونوں کی جانچ پڑتال اس ٹیسٹ پر کی گئی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 13 فیصد افراد میں 10 دن بعد بھی وائرس کی مقدار اتنی زیادہ تھی کہ وہ آگے لوگوں میں منتقل ہوکر بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔آسان الفاظ میں وہ لوگ قرنطینہ میں 10 گزارنے کے بعد بھی متعدی تھے اور کچھ افراد میں وائرل لوڈ کی یہ سطح 68 دن تک برقرار رہی۔محققین نے بتایا کہ اگرچہ ہماری تحقیق چھوٹی تھی مگر نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ کئی بار متعدی وائرل لوڈ کا تسلسل 10 روز کے بعد بھی برقرار رہ سکتا ہے اور یہ بیماری کے پھیلاﺅ کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لئے۔۔۔ گانے پر شبیر جان اور صبا حمید کا زبردست ڈانس، ویڈیو وائرل
انہوں نے مزید کہا کہ ہم خود یہ پیشگوئی کرنے کے قابل نہیں کہ کونسے مریض 10 دن یا 2 ہفتے بعد بھی وائرس کو آگے پھیلا سکتے ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ اس نئے ٹیسٹ کا استعمال ان مقامات پر ہونا چاہیے جہاں موجود افراد میں بیماری کی سنگین شدت کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے تاکہ کووڈ کے پھیلا کی روک تھام کی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: برقع پوش خاتون کی شادی میں دھماکے دار انٹری ۔۔۔ دلہا سے لپٹ گئی، دلہن سمیت سب پریشان