(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نےاداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’’بیجو باورا ‘‘بنانے کا پروگرام بنا لیا ہے۔اس سے قبل انہوں نے دیپیکا پڈوکون کو فلم کی کاسٹ میں لینے کا سوچا تھا۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی آنے والی فلم ’’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے، سنجے لیلا بھنسالی ’’گنگوبائی کاٹھیاواڑی ‘]کے بعد اپنی اگلی فلم’’ بیجو باورا ‘‘شروع کریں گےاور اس فلم کے بارے میں کافی عرصے سے بحث جاری ہے۔’’بیجو باورا‘‘سنجے لیلا بھنسالی کا ڈریم پروجیکٹ ہے۔ بھنسالی یہ فلم رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ بنانا چاہتے تھے، لیکن بات نہیں بن سکی۔لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ’’ بیجو باورا ‘]شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ فلم ’راکی اور رانی‘ کی عشقیہ کہانی ختم کرتے ہی بیجو باورا شروع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: روبینہ اشرف کی بیٹی کی شادی۔۔۔بہروز سبزواری کی اہلیہ نے محفل لوٹ لی