شدید سردی، سکولوں میں ہنگامی تعطیلات کا اعلان

Jan 15, 2023 | 00:04:AM
شدید سردی، 2 بچے ، بے ہوش، محکمہ تعلیم، ہنگامی تعطیلات کا اعلان،
کیپشن: طلبہ و طالبات ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں گزشتہ روز شدید سردی کے باعث 2 بچے سکول میں بے ہوش ہوگئے تھے جس کے بعد محکمہ تعلیم نے سکولوں میں 3 روز کی ہنگامی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں میں 3 روز کی ہنگامی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر تعلیمی ادارے ا?ج سے 16 جنوری تک بند رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شدید سردی کے باعث 2 بچے اسکول میں بے ہوش ہوگئے تھے۔صوبہ بھر میں سردی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، سرحدی علاقے براپ چاہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دالبندین، نوکنڈی اور تفتان میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 اور 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے بری خبر ، پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان