ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔جمہوریت کے استحکام کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے،
بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنونیئرخالد مقبول صدیقی نے کہاکہ 15 جنوری تک اس شہر کو انصاف دلانے کی کوشش کی ،اس ناانصافی کے خلاف ہم نے احتجاج کیا،الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ،ہم نے کہا تھا ان بلدیاتی انتخابات کو کوئی نہیں مانے گا، ان جعلی حلقہ بندیوں کے باوجود سب سے زیادہ ووٹر ہمارے تھے،الیکشن کمیشن کی کوتاہی کی نشاندہی کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،ہم اس لیکشن کو نہیں مانتے، ہم عدالت گئے الیکشن کمیشن گئے ، ووٹ کے احترام کی کوششیں کامیاب ہوتی نظر نہیں آ رہیں۔
کنونیئر ایم کیو ایم نے کہاکہ ہماری کوششیں میئر نہیں اس شہر کی صحیح نمائندگی کیلئے ہیں،جو بھی میئر آئے گا ایم کیو ایم کی خیرات میں آئے گا، جمہوریت کے استحکام کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے، کراچی کے وارث دوبارہ واپس آئیں گے۔