کراچی بلدیاتی انتخابات میں کتنےووٹر آج حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں؟

Jan 15, 2023 | 12:19:PM
فائل فوٹو
کیپشن:  کراچی بلدیاتی انتخابات میں کتنےووٹر آج حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق  کراچی اور حیدر آباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، آج صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ1 کروڑ 32 لاکھ 83 ہزار 696 افراد آج اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لیے 8706 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، سیاسی جماعتوں کے کیمپس میں آگ لگ گئی

انہوں نے کہا کہ مردوں کے لیے 1204 اور خواتین کے لیے 1170 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، مشترکہ طور پر 6332 اور 389 امپرووائزڈ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اسپیشل سیکریٹری اور سیکریٹری الیکشن کمیشن سندھ کے سے انتخابات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرکزی کنٹرول روم کل سے قائم ہے اور نتائج آنے تک دن رات فعال رہے گا۔