(ویب ڈیسک )سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا ہونا کافی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا کہ ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کرا رہے ہیں،ایم کیو ایم کے بائیکاٹ پر کچھ نہیں کہوں گا،یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات كو سب سے زیادہ ہم نے ہی ترجیح دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم کے بلدیاتی الیکشن بائیکاٹ:مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ردعمل آگیا
،چیف الیکشن کمشنر اعجاز چوہان کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ہماری جانب سے وزٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
ووٹنگ کے حوالے سے اعجاز چوہان کا کہنا ہے کہ پولنگ کے دوران شکایات موصول ہو رہی تھیں ان شکایات پر بھی کام جاری ہےپرامن طریقے سے انتخابات ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، آج صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔