الیکشن کمیشن کا ممبر پی ٹی آئی صوبائی اسمبلی کے خلاف بڑا قدم
فردوس شمیم نقوی نے 3 سے 4 بیلٹ باکس کی سیل توڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے سولجربازار یوسی وارڈ 4 میں پولنگ عمل متاثر کرنے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لے لیا اور اُنہیں پولنگ سٹیشن سے بے دخل کرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی حرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی بلدیاتی انتخابات : الیکشن کمیشن کا بڑا بیان
یاد رہے کہ فردوس شمیم نقوی نے 3 سے 4 بیلٹ باکس کی سیل توڑی تھی ، اس حوالے سے فردوس شمیم نقوی نے بتایا کہ سیل کمزور لگائی گئی تھیں لہٰذا اس لیے توڑ دیں۔اس معاملے پر پولنگ عملے نے کہا کہ یہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرنے آئے تھے، انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی رہنما نے کسی کی نا سنی۔