شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان سے بڑا مطالبہ کردیا

Jan 15, 2023 | 13:25:PM

(ویب ڈیسک )شہزادہ ہیری نے برطانوی شاہی خاندان سے ان کی اہلیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی کتاب کی اشاعت سے ایک روز قبل شہزادہ ہیری نے انٹرویو کے دوران شاہی خاندان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے معافی مانگیں۔ 

شہزادہ ہیری نے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’آپ جانتے ہو آپ نے کیا کیا اور اب میں بھی جانتا ہوں کہ آپ نے یہ کیوں کیا؟ آپ کی حقیقت سامنے آگئی، لہٰذا آپ اپنا کیا درست کریں۔‘ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ان کی شکایتوں پر پہلے غور کرلیا جاتا تو آج پیدا ہونے والی صورتحال سے بچا جاسکتا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:دوسری کتاب لکھنے کیلئے بھی کافی مواد موجود ہے، شہزادہ ہیری

واضح رہے  کہ شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر کو لے کر شہزادہ ہیری، ان کی اہلیہ میگھن مارکل اور برطانوی شاہی خاندان خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہزادہ ہیری یہ الزام عائد کرچکے ہیں کہ برطانوی میڈیا میگھن سے زیادہ کیٹ میڈلٹن کی حمایت میں لکھتا ہے۔ 

مزیدخبریں