شاہد آفریدی کی بطور عبوری چیف سلیکٹر مدت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شاہد آفریدی نے عبوری چیف سلیکٹر کی ذمہ داری پوری ہونے پر پیغام جاری کردیا۔
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے چارج سنبھالنے کے بعد محمد وسیم کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا تھا۔
گزشتہ سال 24 دسمبر کو شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، عبد الرزاق، راؤ افتخار انجم رکن اور ہارون رشید کنوینر کے طور پر شامل تھے، سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈز منتخب کیے۔
Thanks to the PCB for entrusting me with the chief selector’s role for #PakvNZ series. Thoroughly enjoyed the responsibility. Hope I lived up to the expectations of the fans with brave/bold decisions. Will always be available to help ???????? ???? in any way I can. https://t.co/vJxlhs6TtA
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) January 13, 2023
سیریز کے اختتام پر سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ عبوری چیف سلیکٹر کے طور پر کردار ادا کرنے کا موقع دینے پر پی سی بی کا شکریہ، میں نے اس ذمہ داری کا بھرپور لطف اٹھایا، امید ہے کہ میں اپنے دلیرانہ فیصلوں کے باعث مداحوں کی امیدوں پر پورا اترا ہوں گا، میں ہمیشہ کسی بھی طور پر پاکستان کی خدمت کیلئے دستیاب رہوں گا۔
انھوں نے نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پرُاعتماد ہوں کہ قومی ٹیم جلد فارم میں واپس آئے گی۔
سابق کپتان نے کیویز بیٹر گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی اور میزبان بیٹرز فخر زمان اور محمد رضوان کی اچھی بیٹنگ پر خوشی کا اظہار کیا۔