(ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی پولنگ کا وقت بڑھانےکی درخواست مسترد کردی۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ صبح 8 بجے سے جاری ہے، جو شام بجے تک جاری رہے گا، جب کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست کی تھی، تاہم الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن احاطے میں موجود ووٹرز ہی ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکیشن کمیشن کا ممبر پی ٹی آئی صوبائی اسمبلی کے خلاف بڑا قدم
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جن پولنگ اسٹیشن پرپولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا ہے وہاں وقت بڑھایا جارہا ہے، تاہم پولنگ کا وقت اتنا ہی بڑھایا جائے گا جتنی تاخیر سے پولنگ کا عمل شروع ہوا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کا پولنگ عملہ تربیت یافتہ نہیں، اور کہیں کہیں پولنگ ساڑھے 12 بجے تک شروع نہیں ہوئی۔
علی زیدی نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن پولنگ تاخیر سے شروع ہونے کا نوٹس لے، اور بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ 7 بجے تک جاری رکھی جائے۔
رہنما تحریک انصاف نے یہ بھی الزام لگایا کہ پولنگ اسکیمیں رات میں تبدیل کی گئیں، متعدد جگہوں سے شکایات آئیں کہ پریذائیڈنگ افسر پیپلزپارٹی کے حلف یافتہ ہیں، ایسی اطلاعات ہیں کہ لیاقت آباد پولنگ اسٹیشن میں ماسک لگائے افراد داخل ہوئے۔