پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون ہوگا؟3 ناموں پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد مسلم لیگ ن آج نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مختلف ناموں پر غور کرے گی ۔
نجی نیوز میڈیاکے مطابق پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں جسٹس(ر)خلیل الرحمان رمدے، سابق بیورو کریٹ ناصر مسعود کھوسہ کے ناموں پر بھی غور ہو گا ،ذرائع کا مزید کہناہے کہ پارٹی کی جانب جسٹس جواد ایس خواجہ کے نام پر بھی غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اہم سیاسی رابطے پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل
ذرائع نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت نے سینئررہنماﺅں سے نگران وزیراعلیٰ کیلئے مزید نام بھی طلب کرلئے ہیں،گورنر پنجاب نے پرویز الٰہی، حمزہ شہباز کو نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے خط لکھ رکھا ہے ،حمزہ شہباز اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔