کابل میں سابق خاتون رکن پارلیمنٹ کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افغانستان کی سابق خاتون رکن پارلیمنٹ مرسل نبی زادہ اور ان کے باڈی گارڈ کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق مرسل نبی زادہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دارالحکومت کابل کے علاقے احمد شاہ بابا میں مقیم تھیں،مرسل بنی زادہ کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کیا گیا، فائرنگ کے اس واقعے میں ان کا باڈی گارڈ بھی ہلاک ہوگیا۔
طالبان کے ترجمان خالد زردان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے گھر میں موجود مرسل کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو اسمبلیاں توڑی گئیں انکے ہی انتخابات ہونگے، رانا تنویر حسین