پیپلزپارٹی رہنما پر تشددکے الزام میں پی ٹی آئی ایم پی اے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی رابستان خان کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گلشن معمار میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی رابستان خان کو پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بلال رحمانی پر تشدد اور زخمی کرنے کے الزام میں ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔گلشن معمار بلاک ڈی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے نعرے بازی کے بعد پیپلز پارٹی UC12 کے چیئرمین بلال سعید رحمانی پر تشدد کیا،زخمی بلال رحمانی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: کابل میں سابق خاتون رکن پارلیمنٹ کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم پی اے ربستان خان کی گرفتاری پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس سندھ حکومت کی غلامی میں الیکشن پر اثر انداز ہو رہی ہے،منتخب رکن اسمبلی کی گرفتاری ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔
عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ ربستان خان کا قصور پی پی پی غنڈوں کو دھاندلی سے روکنا تھا،سندھ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے،عمران خان کے مئیر کا راستہ روکنا سندھ حکومت کو مہنگا پڑے گا،ربستان خان کو فوری رہا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:اگر ملک پر پھر عمران کو مسلط کیا گیا تو کچھ نہیں بچے گا، مولانا فضل الرحمان