بائیکاٹ کے فیصلے پر عوام نے آج ریفرنڈم دےدیا، خالد مقبول صدیقی 

Jan 15, 2023 | 20:03:PM

(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیر خالد مقبول صدیقی نے بلدیاتی انتخابات میں کم ووٹنگ ٹرن آﺅٹ پر کہاہے کہ آج کراچی میں دھاندلی ہار گئی ،کراچی اور حیدرآباد جیت گیا،ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کے فیصلے پر عوام نے آج ریفرنڈم دےدیا،آج ہونےوالی دھاندلی کو کراچی کی عوام نے مسترد کر دیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد مرکزدیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ کراچی اورحیدرآباد کی عوام نے اپنے حق میں فیصلہ دیا ہے،میں الیکشن کمیشن،حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ کیا آج جماعتیں جیتنے والی شہر کی نمائندگی کر سکیں گی؟ آج کے ووٹر ٹرن اوور کو دیکھتے ہوئے حصہ لینے والی جماعتوں کو شکست ہوئی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیو ایم ایک بات پھر بتائے گی کہ ایم کیو ایم عوام کے دلوں میں بستی ہے،جب جب ہم الیکشن میں نکلے ہیں عوام نے ووٹ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ملک پر پھر عمران کو مسلط کیا گیا تو کچھ نہیں بچے گا، مولانا فضل الرحمان
ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کاکہناتھا کہ آج کراچی کے ووٹرز اور شہریوں نے آج کے ٹرن اوور سے بتا دیا،آج جو بھی جیتے گا ایم کیو ایم کی دستبرداری کی وجہ سے جیتے گا،ان کاکہناتھا کہ آج تمام جماعتوں کو ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا،لیکن آج حصہ لینے والی تمام جماعتوں نے 70 سیٹوں پر سودا کیا۔
فاروق ستار نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ہماری بات مانی لیکن اس وقت بہت دیر ہوگئی تھی،آج کے ہمارے حقوق کے سودے میں الیکشن کمیشن بھی شامل تھا،آج بھی دھاندلی ہوئی ہے،اگر ووٹرز ٹرن آو¿ٹ کہیں بہتر ہے تو وہاں بھی دھاندلی ہوئی ہے،اب پی ڈی ایم ہو یا کوئی بھی ہو انہیں کراچی کے لوگوں کا بن کے دکھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی رہنما پر تشددکے الزام میں پی ٹی آئی ایم پی اے گرفتار

مزیدخبریں